ڈاکٹروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، سماعت 2دسمبر تک کیلئے مقرر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء اور پی آئی سی کے ڈاکٹروں کے درمیان تنازع کی بنیاد پر ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے 2دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔مسٹرجسٹس جواد حسن اس درخواست کی ساعت کریں گے، اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر اس درخواست میں کہا گیاہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال اوراحتجاج پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
ہڑتال،پابندی