غیر ملکیوں کو اڑیال کے شکار کی اجازت  پاکستانیوں پر پابندی کیخلاف حکومتی اقدام چیلنج 

غیر ملکیوں کو اڑیال کے شکار کی اجازت  پاکستانیوں پر پابندی کیخلاف حکومتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)غیر ملکیوں کو اڑیال کے شکار کی اجازت دینے اورپاکستانیوں پرپابندی عائد کرنے کے حکومتی اقدام کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔اس سلسلے میں مقامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ شکار کے متعددمقابلوں میں حصہ لے چکا ہے، درخواست گزار 2018 ء میں اڑیال ہنٹگ ٹرافی میں بھی شرکت کر چکا ہے، اڑیال کے شکار کے لئے 5 لاکھ اور 5 ہزار پرمٹ فیس کے طور پر بھی جمع کروائے، اسی شکار کے لئے غیر ملکیوں سے 17 ہزار ڈالر تک کی رقم وصول کی گئی۔محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے پاکستانیوں سے امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسے اڑیال ہنٹنگ ٹرافی میں شرکت کے لئے پرمٹ جاری کرنے کاحکم دیا جائے۔
اڑیال

مزید :

صفحہ آخر -