خاتون لیکچررکا ملازمت پرمستقلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع 

خاتون لیکچررکا ملازمت پرمستقلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع 

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی خاتون لیکچرر نے ملازمت پرمستقلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔لیکچرار عظمیٰ ستار کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ اسے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بطور لیکچرار کنٹریکٹ پر گریڈ 18 میں بھرتی کیا گیا، اچھی کارکردگی کی بنیاد پر بار بار کنٹریکٹ میں توسیع کی جاتی رہی، ستمبر 2019 ء کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں توسیع کی جا رہی اور نہ ہی مستقل کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے کنٹریکٹ کی آخری تاریخ 30نومبر ہے۔

رجوع

مزید : صفحہ آخر