لاہور ہائیکورٹ کا نجی سکولوں کو وصول شدہ اضافی فیسیں 7روز میں واپس کرنیکا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کا نجی سکولوں کو وصول شدہ اضافی فیسیں 7روز میں واپس کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کے ازسرنو تعین تک طلبا سے اضافی فیسوں کی وصولی روک دی۔عدالت نے اضافی وصول کی گئی فیسیں 7روز میں واپس کرنے کاحکم بھی جاری کیاہے،عدالت نے اضافی فیس کی عدم ادائیگی کی بنا پر طلبا و طالبات کو سکولوں سے نکالنے سے روکنے کے اپنے عبوری حکم میں بھی توسیع کردی۔مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل سمیت مختلف شہریوں کی طرف سے نجی سکولوں کی اضافی فیسوں کے خلاف دائر درخواستوں پر اپناتحریری حکم جاری کردیا،جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پرائیویٹ سکول سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کا ازسرنوتعین کریں،ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی طرف سے فیسوں کے ازسر نو تعین کی بابت نوٹیفکیشن جاری ہونے تک کسی طالب علم سے اضافی فیسں وصول نہیں کی جائے گی۔ فاضل جج نے قراردیاہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے جو اقدامات کریں گے نجی سکول ان کے پابند ہوں گے،عدالت نے حکم دیا کہ تاحکم ثانی طلبہ یا ان کے والدین سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تعین کی گئی فیسیں ہی وصول کی جائیں،نجی سکول سپریم کورٹ کے فیصلے سے زیادہ وصول کی گئی فیسیں 7 روز میں واپس کرنے کے پابند ہوں گے،عدالت نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور رجسٹریشن اتھارٹی سے 11دسمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔
اضافی فیسیں 

مزید :

صفحہ آخر -