این ایچ اے میں 60 ملین کرپشن کا الزام، ملزم کی ضمانت کیلئے درخواست دائر 

این ایچ اے میں 60 ملین کرپشن کا الزام، ملزم کی ضمانت کیلئے درخواست دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن کے سکینڈل میں گرفتار سابق سرکاری افسرنوید مراد نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور انوسٹی گیشن افسرمحمد عثمان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب کے پاس86 روز تک جسمانی ریمانڈ پررہاجبکہ 207 دن سے جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں۔ 13 فروری 2019 ء کو عبوری ریفرنس فائل کیا گیا، اس کے بعد عدالت کا جج تبدیل ہو گیا۔کرپشن میں ملوث افراد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی بارگین بھی کرلی ہے، نیب میرے خلاف کوئی بھی شواہد عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہا، درخواست میں ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔علاوہ ازیں نیب کیس میں گرفتارپاک میمن ایمپیکس کمپنی کے سابق سی ای او رضوان اللہ خان نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ درخواست گزار نیب کی زیر حراست 51 روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹ چکا ہے،نیب نے 200 افراد سے فراڈ کے الزام میں اسے گرفتار کیا، نیب نے جون 2018 ء میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزمات میں انکوائری شروع کی اورمضحکہ خیر الزام لگایا کہ میرے پاس بے نامی اثاثے ہیں۔الزامات کا ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
 درخواست ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -