انگریزی کا پرچہ غائب ہو گیا  متاثرہ طالبعلم کا جامعہ پنجاب  کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع 

انگریزی کا پرچہ غائب ہو گیا  متاثرہ طالبعلم کا جامعہ پنجاب  کیخلاف ہائیکورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)انگلش کا بھرپور پرچہ حل کرنے کے باجود صفر نمبر دینے پر دلبرداشتہ طالب علم نے پنجاب یونیورسٹی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔اس سلسلے میں دائربی اے کے طالب علم عامرسہیل کی درخواست میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اورکنٹرولر امتحانات کو فریق بنایا گیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے 2018 ء میں بی اے پارٹ 2 میں انگلش لینگوئج کا امتحان دیا، مجھے قوی یقین ہے میرا پرچہ بہت اچھا ہوا لیکن جب رزلٹ آیا تو اس پیپر میں میرا صفرنمبر آیا، ری چیکنگ کی درخواست پر جامعہ پنجاب نے بتایا کہ پیپر کی جوابی کاپی ہی موصول نہیں ہوئی۔ میرے ساتھ یونیورسٹی نے سرا سرظلم کیاہے۔قانون کے مطابق پارٹ ون کے نمبروں کے مساوی نمبر دے کر پاس کرنے کاحکم دیاجائے۔
پرچہ غائب

مزید :

صفحہ آخر -