پسنی، پاک بحریہ، اے این ایف کی سمندر میں کارروائی،1200کلو گرام حشیش برآمد
اسلام آباد(آن لائن)پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سمندر میں مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کے دوران 1200کلو گرام حشیش ضبط کر لی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 1200کلوگرام حشیش ضبط کی گئی ہے جو سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں موثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ پاک بحریہ نے ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکاٹکس فورس کے حوالے کر دی۔
پاک بحریہ کارروائی