شہید بھٹو اور ساتھیوں کو خراج تحسین، بلاو ل ہی ملک کو بحران سے نکالیں گے: پیپلز پارٹی 

شہید بھٹو اور ساتھیوں کو خراج تحسین، بلاو ل ہی ملک کو بحران سے نکالیں گے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دی،اْنہیں اپنے حقوق کا شعور بخشا،جمہوریت، آئین، ایٹمی طاقت و ملک کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے، مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہونگے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر مبارکباد و پارٹی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج دن تک پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صرف پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کو موجودہ مسائل سے نکال سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس ملک میں غریب کی آواز اور شعور کے آغاز کا دن ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو زبان دی،محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا۔ بھٹو کے جیالے آج بھی اپنے شہید قائدین کے اصولوں و نظریات پر قائم ہیں۔ملک قوم اور جمہوریت کی خاطر پی پی پی عہدیداران و کاکنان نے صعوبتیں برداشت کیں۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق،آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، مقصد کے حصول وبالادستی کی خاطر ہمارے قائدین اور کارکنان نے جانیں دی ہیں،جمہوریت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے 52 یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا ہے، اور نکالتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے خاطر ہمارے قائدین اور کارکنان نے جانیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -