ٹماٹر 400روپے کلو بھی ہو جائیں تو وزراء ار امراء کو کوئی فرق نہیں پڑیگا: سراج الحق

    ٹماٹر 400روپے کلو بھی ہو جائیں تو وزراء ار امراء کو کوئی فرق نہیں پڑیگا: ...

  



نوشہرہ /لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قانون سازی کا عمل بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور موجودہ حکمرانوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی غیر سنجیدہ ہو۔ حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کے حوالے سے کوئی رولز بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ حکومت نے اپنی نالائقی کی وجہ سے اپنے محسن ادارے کو بھی بدنام کیا۔ ہر گزرتا دن حکومت کی ناکامی ثابت کر رہاہے۔ مہنگائی کی یہی صورتحال رہی تو عام آدمی کے لیے زندہ رہنامشکل ہوجائے گا۔ ٹماٹر 400 ر روپے کلو بھی ہو جائیں تو وزراء اور امراء کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اصل مسئلہ تو عام آدمی کا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے رویے نے سب کو مایوس کیاہے۔ ان کی پالیسیوں سے نہیں لگتا کہ یہ افہام و تفہیم سے کوئی قدم آگے بڑھا سکیں گے۔ حکومت غل غپاڑے، سموگ اور فوگ میں زیادہ خوش رہتی ہے تاکہ اس کی ناکامیاں لوگوں سے چھپی رہیں۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر