مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کسی اقدام سے جمہوریت ڈی ریل ہو،راجہ ظفر الحق 

  مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کسی اقدام سے جمہوریت ڈی ریل ہو،راجہ ظفر الحق 

  



کراچی (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے رچیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم و حقارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، اقوام متحدہ  اوآئی سی کشمیر میں بھاتت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن قائم کرے اور عالمی برادری کشمیر میں ہندوستان قائم کرنے کے بھارئی قونصل جنرل سندیپ چکراورتی کے بیان کا نوٹس لے۔ توہین قرآن کریم اور نبیؐ کی شان میں گستاخی سازش کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے، عالم اسلام کفر کی قوتوں کیخلاف متحد ہو جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چئیرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ٹیلوفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ نقشبدی نے راجہ ظفرالحق کو فیڈریشن کی جانب تحفظ حرمت قرآن پاک کے حوالے سے یکم تا 10 دسمبر عشرہ عالمی تحفظ حرمت  قرآن کے سلسلے میں منقعد ہونے والے سیمنار میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے موجودہ ملکی حالات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مضبوط جمہوریت اور اس کی بقا کے لیئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی ہے اور ملک پر یوٹرن مافیا کی نااہل حکومت کے باوجود مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کہ کسی اقدام سے جمہوریت ڈی ریل ہو مگرنالائق حکمران سیاسی انتقام میں اس حد تک جا چکے ہیں کہ ان کے غیر آئینی اور غیرجمہوری اقدامات کی بدولت جمہوریت اور ملک خطرات سے دو چارہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائقوں کی حکومت نے مہنگائی‘بیروزگاری‘ اقرباپروری، جھوٹ اور ناکام خارجہ داخلہ پالیسیوں کے تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں انہوں نے کہا عمران نیازی کی انسانیت کے باعث اداروں میں تصادم کی کیفییت پیدا ہو رہی ہے افسوس کا مقام ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو بھی نالائق اعظم نے پتلی تماشا بنادیااور بالاترعدالت عالیہ کو اپنا آئینی روز قانونی کردار ادا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں نے منفی غیر آئینی اقدامات سے ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کرتباہی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے۔

راجہ ظفر الحق 

مزید : صفحہ آخر