لاہور سمیت کئی شہروں میں سرخ مرچ کی قیمت میں ایک ہی دن میں 75روپے مزید اضافہ

   لاہور سمیت کئی شہروں میں سرخ مرچ کی قیمت میں ایک ہی دن میں 75روپے مزید اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت دیگر شہروں میں سرخ مرچ کی قیمت میں ایک ہی دن میں 75روپے مزید اضافہ‘سرخ مرچ چار سو75 رو پے فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سرخ مرچ طلب کے مطابق درآمد نہ ہوئی تو قیمتیں مزیدبڑھیں گی۔تفصیلات کے مطابق اکبری منڈی میں لال مرچ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو بھی لال کردیا،ایک ہی روز میں سرخ مرچ کی قیمت میں پچھتر روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد سرخ مرچ کی فی کلو  قیمت چارسو پچھتر روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تین روز کے دوران سرخ مرچ کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔تاجر کہتے ہیں ملک میں سرخ مرچ کی فصل صرف تیس فیصد ہوئی ہے، بھارت سے سرخ مرچ سمیت تمام اقسام کی تجارت بند ہے، سرخ مرچ کی قلت کے باعث قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں تاہم خواتین صارفین نے سرخ مرچ کی قیمتو ں میں اضافے کی ذمہ داری پنجاب اور وفاقی حکومت پر ڈال دی۔ اْن کا کا کہنا ہے حکومت نے سرخ مرچ کی طلب کو پورا کرنے کیلئے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کیے۔
سرخ مرچ 

مزید :

صفحہ آخر -