اپوزیشن ملک کو غیرمستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراہے، شبلی فراز

    اپوزیشن ملک کو غیرمستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراہے، شبلی فراز

  



اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں قائدایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ ملک عارضی مشکل دور سے گزار رہا ہے،حکومت سیاسی قیمت ادا کر کے ملک کو مالی طور پر مستحکم کررہی ہے،اپوزیشن ملک کو غیرمستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراء ہے،حکومتی صلاحیتوں سے پائیدار معاشی خوشحالی کادور عنقریب آنے والا ہے۔ایک بیان میں سینیٹ میں قائدایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کی ناقص اور خودغرض پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں سے کرنٹ اکاوئنٹ ڈیفیسٹ،ڈالرکااستحکام،سٹاک ایکسچینج میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کے باعث ملک پائیدار خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو اب تک تمام سازشوں میں ناکام ہوکر منہ کی کھانی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قانون سازی میں رخنہ ڈال کرعوامی مفاد عامہ کے بلوں کی مخالفت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے مفاد عامہ کا بل ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو انتخابی نتائج پراعتراض کررہے تھے اب وہ خود الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑے ہوکر انصاف مانگتے ہیں۔

شبلی فراز

مزید : صفحہ آخر