وزیر اعظم کے دعوے”الہ دین کا چراغ“ ہی پورے کرسکتا ہے، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم کے دعوے”الہ دین کا چراغ“ ہی پورے کرسکتا ہے، مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کے جھوٹے دعوے الہ دین کاچراغ ہی پورے کرسکتاہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پلے نئیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ کی مثال ہیں۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ کے جھوٹے دعوے الہ دین کاچراغ ہی پورے کرسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب  جن پرالزام لگارہے ہیں ان کے چوری کیے 30پیسے ہی دکھادیں۔ان کا کہنا تا کہ عمران خان کی قیادت میں 40چوروں کامافیاملک پرمسلط ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر