تمام خرابیوں، مسائل کی جڑ کرپٹ و مفاد پرست اپوزیشن،غلام سرور خان

 تمام خرابیوں، مسائل کی جڑ کرپٹ و مفاد پرست اپوزیشن،غلام سرور خان

  



ٹیکسلا (آئی این پی) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام خرابیوں اور مسائل کی جڑ کرپٹ اور مفاد پرست اپوزیشن ہے، اپوزیشن کے منفی کردار کی وجہ سے مسائل بڑھے ہیں،انھوں نے ملکی مفاد کی بجائے ہمیشہ ذاتی مفادات کو ترجیح دی،تمام تر جدوجہد کے باوجود اپوزیشن ہر محاز پر ناکام ہوئی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،سیاسی ماحول ساز گار ہے اسمبلیاں اور موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،ہر آنے والا دن عوام کے لئے خوشخبری لیکرآئے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ٹیکسلا میں نجی شادی ہال کی افتتاحی تقریب  اور محفل میلاد کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی پیر آف چورہ شریف بھی تشریف لائے، انکا کہنا تھا کہ برے دن گزر چکے دھرنے ختم احتجاجی تحریکیں دم توڑ گئیں،یہی اپوزیشن جو کہتی تھی کہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے جو کہتے تھے بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے،در اصل اب انکے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،اور اپوزشین کی تمام موومنٹ دم توڑ چکی ہیں،اب ان کے پلے کچھ بھی نہیں،اپوزشین کو چاہئے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں راہ راست پر آجائے، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں ہدائت دے،ملک وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے، وہ دن دور نہیں جب ملک کے عوام خوشحال ہونگے،تقریب میں پیر سید سعادت علی آف چورہ شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی،جبکہ ایم این اے منصور حیات خان، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایم پی اے عمار صدیق خان،ملک نثار اعوان، سید ضیا حسین شاہ، سلطان شاہ کاظمی،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ڈاکٹر عثمان طارق، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل جاوید حسن کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : صفحہ آخر