افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی تین مہینے کے لئے بند
پشاور(آن لائن)رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی اگلے ہفتے سے تین مہینے کے لئے عارضی طور پر بند کر دی جائیگی، رواں سال افغان مہا جرین کی رضا کارانہ واپسی سست روی کا پہلے سے ہی شکار ہیں، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں رجسٹرڈ اور افغان مہاجرین کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہیں، موسم سرما میں افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی تین مہینے کے لئے بند ہو رہی ہے یکم د سمبر 2019سے اگلے سال 29فروری تک رضا کارانہ واپسی معطل رہے گی، رضا کارانہ واپسی کا عمل 2مارچ سے شروع ہو گا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے موقع پر 200ڈالر فی کس دیئے جا رہے ہیں،حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں اگلے سال تک کی توسیع کی ہے، اب تک افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں پانچ بار توسیع کی جا چکی ہیں جبکہ غیررجسٹرڈ اور افغان مہاجرین کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری رہے گی۔
افغان مہاجرین