افغانستان صوبہ بلخ میں جھڑپیں، طالبان کمانڈر سمیت 5ہلاک
کابل(آن لائن) افغانستان کے صوبہ بلخ میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان مقابلے میں مقامی طالبان کمانڈر گل نبی سمیت پانچ طالبان ہلاک۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مزید حملے اور آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی فورسز کو مزید کامیابیاں ملنے کی توقع ہے۔دریں اثنا جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمندمیں بم حملے میں ہلمند سرحدی دستوں کے کمانڈر ظاہر گل مقبل ہلاک ہو گئے۔ہلمندکے گورنر کے ترجمان عمر زوواق کا کہنا ہے کہ ہلمند کی تحصیل مارکا میں سڑک کنارے نصب بم، کمانڈر ظاہر گل مقبل کی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔حملے میں ہلمند سرحدی دستوں کے کمانڈر مقبل اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو ایک صحافی سمیت دو محافظین زخمی ہوگئے۔اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔
ہلمند،حملہ