پنجاب حکومت کا راوی پل پر ٹول ٹیکس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

        پنجاب حکومت کا راوی پل پر ٹول ٹیکس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

  



لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے راوی پل پر ٹول ٹیکس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے باعث لاہور کے شہریوں کو لاہور سے گوجرانوالہ اور گوجرانوالہ سے لاہور آتے ہوئے جی ٹی روڈ پر تین مقامات پر ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں دریائے راوی پر بنے پل پر دیرینہ ٹول ٹیکس پوائنٹ جسے سابقہ دور حکومت میں عوام کے مطالبے پر ختم کردیا گیا تھا۔ ٹول ٹیکس پوائنٹ پر واقعہ کیبن کی تزئین و آرائش اور کیبن کی کھڑکیوں کو شیشے لگانے کا کام جاری ہے جبکہ تمام کیبنوں کے قریب ٹریفک کے بہاؤ کو سست رکھنے کے لئے نئے سپیڈ بریکر بھی قائم کردئیے ہیں۔

ٹول ٹیکس

مزید : صفحہ آخر