اسلام آباد ایئرپورٹ،پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر آگرا، 2افراد زخمی

اسلام آباد ایئرپورٹ،پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر آگرا، ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر گر پڑا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر جا گرا، جس سے مسافر وین میں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے وقت پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر مرمتی کام اچانک شروع کر دیا تھا، ذرایع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بہ جائے ڈرائیور پر دباو ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

بجلی پول

مزید : صفحہ آخر