ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے21مقدمات کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی

ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے21مقدمات کی سماعت 21دسمبر تک ...

  



کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ایم کیو ایم رہنماں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار، قمر منصور، روف صدیقی، عامر خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ایم کیو ایم رہنما کیخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر