خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات سے روکنے پر احتجاج

    خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کیلئے ایوان وزیراعلی کے باہر پہنچ گئیں تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔پولیس اہلکاروں نے خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان کو وزیراعلی ہاؤس جانے سے روک دیا جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا۔ نرگس خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب گزشتہ ایک سال سے ملاقات کا وقت نہیں دے رہے،میرے معاشی حالات بہت خراب ہیں،ملک کی خدمت کا کوئی صلہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں بیٹھی رہوں گی اورجب وزیراعظم یہاں آئیں گے میں ان سے ملاقات کروں گی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار نرگس خان کو گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے لے گئے۔
نرگس احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -