سیاچن میں برفانی تودے تلے دب کر2 بھارتی فوجی ہلاک

سیاچن میں برفانی تودے تلے دب کر2 بھارتی فوجی ہلاک

  



سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سیاچن میں بھارتی فوج کے قافلے پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی سیاچن گلیشیر کے علاقے میں میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا، اس دوران اچانک برفانی تودا گرگیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی گاڑی ملبے تلے دب گئی اور دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دونوں اہلکار ہائپوتھرمیا یعنی جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک گر جانے کے باعث دم توڑ گئے۔

بھارتی فوجی

مزید : صفحہ آخر