دینی مدارس کی آزادی اور خودمختاری کا ہر طرح دفاع کریں گے: مولانا فض الرحمن

دینی مدارس کی آزادی اور خودمختاری کا ہر طرح دفاع کریں گے: مولانا فض الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)جمعیت علما ئے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا کردار قیامت تک جاری رہے گا،مدارس کی آزادی اور خود مختاری کا ہر طرح دفاع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا درس دینے والے پہلے اسلامی دھارے میں شامل ہوں، مدرسے کا کوئی استاد اور طالب علم حکومتی دروازے پر نوکریاں مانگنے نہیں گئے جبکہ لاکھوں گرایجویٹ نوجوان سرکار ی نوکریاں مانگنے کیلئے دستک دے رہے ہیں مگر حکمران پہلے سے برسر روزگار نوجوانوں کو بیروزگار کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے نصاب کا متبادل دنیابھر کی یونیورسٹیز نہیں دے سکی ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس علوم نبوتؐ کی چھاننیاں ہیں انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل سے دینی مدارس کی اصل حیثیت کو مجروح کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمن نے جماعتی احباب کے ہمراہ جامعہ دارالخیر گلستان جوہر جاکر شیخ الحدیث مولانا محمد اسفندیار خان کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی قومی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مولانا

مزید :

صفحہ آخر -