محمودالرشید گھر منتقل، میاں اسلم اقبال کی پی آئی سی جا کر عیادت 

   محمودالرشید گھر منتقل، میاں اسلم اقبال کی پی آئی سی جا کر عیادت 

  



لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید پی آئی سی سے گھر منتقل،عارضہ قلب کے باعث محمودالرشید کے د ل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ عارضہ قلب کے باعث پی آئی سی میں زیرعلاج تھے، علاج کے دوران میاں محمودالرشید کی انجیوگرافی کی گئی اور دل کی شریانیں بند ہونے کی وجہ سے دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ ڈاکٹرز نے میاں محمودالرشید کوکچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے ہفتے کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں زیر علاج صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی عیادت کی، خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اسی طرح مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پاکستان نعیم میر، نائب صدر برانڈرتھ روڈ الیکٹرک ٹریڈ ایسوسی ایشن میاں عبداللہ، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان، ممبر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ، چیئرمین ہاوسنگ حناد اعوان سمیت دیگر نے بھی میاں محمودالرشید کی عیادت کی۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر