ایل ڈی اے ستی فیزون کی قرعہ اندازی، تمام فائلوں پر پلاٹ نمبر لگا دیئے گئے 

ایل ڈی اے ستی فیزون کی قرعہ اندازی، تمام فائلوں پر پلاٹ نمبر لگا دیئے گئے 

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایل ڈی اے سٹی فیز ون کی تمام فائلوں پر پلاٹ نمبر لگا دیئے گئے‘قرعہ اندازی کانتیجہ ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pk پردستیاب ہے۔مالکان اپنی فائل کا نمبر اینٹر کر کے اس پر لگنے والے پلاٹ کا نمبر معلوم کر سکتے ہیں،صوبائی وزیر سکولزایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے ایل ڈی اے سٹی فیز ون کی نو ہزار سے زیادہ  فائلو ں پر نمبر لگانے کے لئے سائٹ آفس فیروز پور روڈ پر منعقد ہونے والی قرعہ اندازی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایل ڈی اے سٹی کے فائل مالکان کو پلاٹ دلوانے کا وعدہ آج پور ا کر دیا گیا ہے۔ جو کہاتھا وہ کر دکھایا باقی وعدے بھی پورے کریں گے۔ اس مقصد کے لئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی خصوصی توجہ اور کردارقابل ستائش ہے‘ وائس چیئرمین ایس ایم عمران اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے دن رات محنت کر کے یہ مشکل کام مکمل کیا، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے کہا کہ  تمام 9712  فائل مالکان کو پلاٹ الاٹ کر کے اللہ اور عوام کے سامنے سرخروہوئے۔ڈویلپمنٹ پارٹنرزکی انتھک محنت کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا۔فائل ہولڈرز سے ترقیاتی اخراجات آدھے وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی فیز ون کی فائلوں پر پلاٹ نمبرلگانے کے لئے شفافیت یقینی بنانے کی خاطر تمام ضروری اقدامات کئے گئے۔قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے زیر اہتمام کی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ   قرعہ اندازی میں شامل کی جانے والی فائلوں کے نمبرحبیب بنک لمیٹڈ کو دیئے گئے جس نے اِن پر فرضی نمبر لگا کر ایل ڈی اے کو دے دیئے اور ان نمبروں کی کیز(Keys)اپنے پاس رکھیں۔ بعدازاں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ان فرضی نمبروں کی قرعہ اندازی کی۔ فائلوں کے خفیہ نمبروں پر قرعہ اندازی کے ذریعے نکلنے والے نمبروں کو Keyکے ذریعے اصل فائل نمبروں کے ساتھ میچ کرکے کسی فا ئل پرلگنے والے پلاٹ نمبر کا اعلان کیا گیا،انہوں نے بتایا کہ فیز ون میں دوکنال کے 81‘ایک کنال کے1830‘دس مرلے کے3752اورپانچ مرلے کے 4049پلاٹ بنائے گئے ہیں۔سکیم کے فیز ون میں ترقیاتی کاموں کے لئے اس بجٹ میں تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہا ں چارہزار کنال سے زائد اراضی  پر دن رات دو شفٹوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ سکیم کے دو انٹری گیٹ تعمیر کئے جائیں گے۔فیروز پورروڈ  سے ڈیفنس روڈ تک پہلے سے تعمیر شدہ ایل ڈی اے سٹی روڈ کو فیز ون سے ملانے کے لئے دو کلومیٹر طویل نئی لنک روڈ تعمیر کی جائے گی -ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کا نظام انڈر گراؤنڈ ہو گا۔ایل ڈی اے سٹی کا مین پارک 330کنال رقبے پر ڈویلپ کیا جائے گا۔مسجد کی تعمیر کے لئے16کنال کا پلاٹ مختص کر دیا گیا ہے۔سکیم کی سڑکوں کی کم ازکم چوڑائی40فٹ ہے۔سکیم کی مین بلیوارڈ 300فٹ چوڑی ہے۔بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس اور ماڈل قبرستان ایل ڈی اے سٹی میں شامل اراضی پر بنائے گئے ہیں،ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپر پارٹنر اور اوربن ڈویلپر کے چیئرمین میاں طاہر جاوید نے ایل ڈی اے سٹی فیز1کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈے اے سٹی لاہور کی منفرد ہاؤسنگ سکیم ہے جس کی ٹاؤن پلاننگ جدید ترین لائف سٹائل اور جدید سہولتوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے،اس کی سڑکیں ڈیڑھ سو،دو سو،تین سوفٹ چوڑی ہیں،انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ اور نیب کا شکر گزار ہوں جن کے احکامات کی روشنی میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے9ماہ میں نا ممکن کو ممکن بنا دیا،ایل ڈی اے کے ڈویلپمنٹ پارٹنر نے اپنی ذمہ داری پوری کی اور وقت سے پہلے زمین کی فراہمی کو یقینی بنایا،اس موقع پرگورننگ باڈی کی ممبر سعدیہ سہیل رانا ایم پی اے‘   ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ کنور اعجاز خلیق رزاقی‘ چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود‘چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘ڈائریکٹر فہد انیس‘ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ناصر رضااور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی -ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرزپاک اسٹیٹ کے عمران علی بھٹی‘ اربن ڈویلپرز کے طاہرجاوید‘الفا اسٹیٹ کے ملک آصف‘معمارسروسز کے عبد الرشید اور منیجر ظفر محمود چشتی بھی شریک ہوئے۔

قرعہ اندازی

مزید : صفحہ آخر