میرانشاہ میں بم دھماکہ، سکیورٹی  اہلکار سمیت دو افراد شدیدزخمی 

 میرانشاہ میں بم دھماکہ، سکیورٹی  اہلکار سمیت دو افراد شدیدزخمی 

  



بنوں (آن لائن)شمالی وزیرستان میرانشاہ میں بارودی مواد کا دھماکہ، سکیورٹی اہلکار سمیت دوافراد شدیدزخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ دیوہ گڑھ کے قریبی فقیران کے ایریا میں آ ئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار سپاہی زاہد آٖفریدی اور ایک عام شہری صدر جان جس کی عمر پچاس سال بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دھماکہ

مزید : صفحہ آخر