ہسپتالوں میں استعمال کے بعد خود بخود ضائع ہونیوالی سرنجیں استعمال کرنیکا فیصلہ 

ہسپتالوں میں استعمال کے بعد خود بخود ضائع ہونیوالی سرنجیں استعمال کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر وزارت صحت نے نیشنل ایکشن پلان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے خطرناک مرض کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے دو مقاصد ہیں، استعمال شدہ ٹیکوں پر مکمل پابندی اور سکریننگ کے بغیر انتقال خون کا راستہ بند کرنا۔انہوں نے کہا آئندہ سال کے وسط میں ملک کے تمام نجی ہسپتالوں میں خود بخود ضائع ہو جانیوالے ٹیکے استعمال ہونگے، یہ ایسی سرنجیں ہوتی ہیں جو ایک بار استعمال کے بعد قابل استعمال نہیں رہتیں۔انہوں نے بتایا کہ ان سرنجوں کی تیار پر گزشتہ کئی ماہ سے کام ہو رہا تھا، اس کاروبار سے منسلک صنعتکاروں، درآمدکنندگان اور ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد یہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ 2023 میں سکریننگ کے بغیر انتقال خون پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ   تحقیقات میں سامنے آیا کہ 70فیصد بیماریاں استعمال شدہ سرنجوں کے باعث پھیلتی ہیں، ڈاکٹر اور اتائی ایک ہی سرنج بار بار استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خودبخود ضائع ہو جانیوالے ٹیکوں سے بہت ساری خطرناک بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
نیشنل ایکشن پلان

مزید :

صفحہ آخر -