تھرپارکر کے بعد ٹڈی دل کی عمرکوٹ  پر یلغار،محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے  اسپرے کے بغیر جہاز بھیج دیا

تھرپارکر کے بعد ٹڈی دل کی عمرکوٹ  پر یلغار،محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے  اسپرے ...

  



عمرکوٹ(این این آئی)تھرپارکر کے بعد ٹڈی دل نے عمرکوٹ میں یلغار کردی ہے، سونے پر سہاگہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے اسپرے کے بغیر جہاز بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل نے تھرپارکر کے بعد عمرکوٹ میں حملہ کیا ہے، اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔دوسری جانب محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی بے حسی بھی نظر آئی ہے،جہاں ٹڈی دل کی یلغار پر انتظامیہ نے جہاز تو بھیج دیا،مگر دوا فراہم نہیں کی گئی،حکام خالی جہاز اڑا کر لوگوں کو تسلی دینے لگے ہیں۔

تھریار کر

مزید : صفحہ آخر