نائیجیریا، بوکو حرام کیخلاف آپریشن، 13سے زائد دہشتگرد ہلاک 

نائیجیریا، بوکو حرام کیخلاف آپریشن، 13سے زائد دہشتگرد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوجا(آئی این پی)ملکی فوج  کے ترجمان امینو اِلیاسو نے  اخباری نمائندوں  کو بتایا کہ   صوبہ بورنو کے علاقے ڈوگوری  میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا گیا  جس میں 13  سے زائددہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد  زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرق میں  دہشتگرد تنظیم  بوکو حرام   کے متعددکارندے ہلاک کر دیئے گئے۔ملکی فوج  کے ترجمان امینو اِلیاسو نے  اخباری نمائندوں  کو بتایا کہ   صوبہ بورنو کے علاقے ڈوگوری  میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا گیا  جس میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد  زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔اس آپریشن میں  4 فوجی  بھی زخمی ہوئے  لیکن  تنظیم  کا بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ دوروزہ آپریشن کے دوران فوج نے  9 دہشت گردوں کو  ہلاک کیا  ہے۔

مزید :

علاقائی -