ایران، 161مظاہرین ہلاک  ہوئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایران، 161مظاہرین ہلاک  ہوئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

  



جنیوا(آئی این پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعوی کیا ہے کہ ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران 161 افراد ہلاک ہوئے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایران میں بیشتر ہلاکتیں گولیاں لگنے کے باعث ہوئیں، جبکہ چند ہلاکتیں آنسو گیس شیلنگ کے دوران دم گھٹنے اور پولیس تشدد سے ہوئیں۔عالمی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں احتجاج کے دوران بنائی جانے والی ویڈیوز میں سیکیورٹی اہلکاروں کو مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کرتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ پیر کو ایران میں پرتشدد احتجاج کے دوران 141 افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔

مزید : علاقائی