کراچی، ڈینگی وائرس کاشکار 3ماہ کا بچہ اور 48سالہ خاتون جاں بحق
کراچی،پشاور(نیوز ایجنسیاں)کراچی شہر میں ڈینگی مچھروں کے بڑھتے وار مزید 2 افراد کی جان لے گیا، انسداد ڈینگی پروگرام ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے 101افراد کو متاثر کیا جس میں آغا خان ہسپتال میں زیر علاج نارتھ ناظم آباد کی رہائشی 48سالہ خاتون اور گلشن معمار کا رہائشی3ماہ کا بچہ انتقال کر گئے جبکہ انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 112کیس رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال سندھ میں ڈینگی سے اب تک 15ہزار 304افراد متاثر ہوئے جبکہ سندھ میں ڈینگی بخار میں مبتلا 42افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ رواں برس 100بچے پولیو کا شکار ہو گئے ہیں۔آن لائن کے مطابق خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اب تک پولیو ٹائپ ون اور تھری کے 91جبکہ پولیو ٹائپ ٹو کے 9کیسز سامنے آ چکے ہیں بنوں،ہنگو، ڈی آئی خان، شانگلہ، طورخم، لکی مروت، چارسدہ، باجوڑ، خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ٹانک میں پولیو کے 66کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بنوں میں اب تک 24کیسز رجسٹرڈ ہو ئے ہیں رواں سال کے دوران پولیو ٹائپ ٹو کے 9کیسز سامنے آئے ہیں حالانکہ یہ وائرس پاکستان میں 1999میں ختم ہو چکا ہے پولیو ٹائپ ٹو کے 4کیسز خیبر پختونخوا میں آئے ہیں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں پولیو کی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ڈاکٹروں، لیڈیز پولیو ورکروں، سابق خاصہ دار فورس، لیویز فورس نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں تاہم خیبر پختونخوا کے پولیو پر قابو نہیں پایا جا سکا خیبر پختونخوا میں پولیو کے وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈینگی،پولیو