کامیاب جوان پروگرام کی کے پی میں پذیرائی،90ہزار درخواستیں موصول 

کامیاب جوان پروگرام کی کے پی میں پذیرائی،90ہزار درخواستیں موصول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ محمود خان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کو خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے بھرپور سراہا ہے  اب تک صوبے بھر سے نوے ہزار درخواستیں  موصول ہوچکی ہیں  وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ کو مزید بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو کاروبار  شروع کرنے اور روزگار کے  بہترین مواقع  فراہم کئے  جائیں گے گزشتہ پانچ  ہفتوں میں  دس لاکھ  درخواستیں موصول  ہوئی ہیں  اورڈیجیٹل پورٹل کے استعمال سے درخواست جمع کرانے  کے عمل میں بھی تیزی آئی ہے۔
کامیاب نوجوان پروگرام

مزید :

علاقائی -