جیونی:31 فٹ لمبی وہیل ماہی گیروں کے جال میں پھنس کر ہلاک
کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے عظیم الجثہ وہیل کی باقیات مل گئیں ماحولیات کے بقا کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق 31 فٹ لمبی وہیل کی ہلاکت ماہی گیروں کی جانب سے بچھائے گئے ایک جال میں پھنسنے کے باعث واقع ہوئی ہے اس کی باقیات جیونی کے علاقے گنز سے ملی ہیں تنظیم کے ٹیکنیکل مشیرنے بتایا کہ 26نومبر کو انہیں اطلاع ملی تھی کہ ماہی گیروں کے جال میں وہیل پھنسی ہے ماہی گیروں نے اس کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن دیو ہیکل وہیل بپھری ہوئی تھی اس لیے انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیم بھی اس وہیل کی تلاش میں گئی لیکن اس کا پتا نہیں چل سکا ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اپنا سرچ آپریشن جاری رکھا اور جمعہ کے روز یہ وہیل پہاڑی ٹیلوں پر مردہ پائی گئی۔ وہیل کی تصاویر سے پتا چلا کہ یہ برائیڈس وہیل ہے۔پاکستان کی سمندری حدود میں بحیرہ عرب میں تین اقسام کی وہیلز پائی جاتی ہیں جن میں برائیڈس کے علاوہ بلیو وہیلز اور عربین وہیل شامل ہیں۔یہ وہیل بحرالکاہل، بحر اوقیانوس اور بحیرہ عرب میں پائی جاتی ہے۔
برائیڈس وہیل