عمران خان کی موجودگی میں ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں،زاہد خان

  عمران خان کی موجودگی میں ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں،زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹڈ اور نا اہل کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے،عمران خان ملکی آئین، قانون اور جمہوری اداروں کے دشمن، ان کی موجودگی میں ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تنازع کو حل کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،حکومتی اقدام سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو خراب صورتحال کے ذمہ دار یہی ہونگے۔ایک بیان میں ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں پاکستان دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے برسرپیکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کس کے مقاصد کے حصول کیلئے ملک کے دفاع اور سلامتی کے ضامن اداروں کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا کے زریعے اس بدنامی کو روز افشاں کرانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں وہ آج بھی اپوزیشن پر تہمت لگانے سے باز نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ابھی بھی اپوزیشن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے،ہمیں فوجی ادروں، عدلیہ اور قانون اور ائین کی ساکھ کو بچانا ہے لیکن عمران خان پروپیگنڈا کر کے انہیں بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ پر قانون سازی کی جوذمہ داری عائد ہوئی ہے، اس کو مفاہمت سے حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے اداروں کی جو جگ ہنسائی اور بدنامی ہو رہی ہے وہ ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب پاکستان کے جمہوری اور آئینی اداروں کیلئے کسی طرح مفید نہیں ہیں۔
زاہد خان

مزید :

علاقائی -