کیچ کے114 برطرف اساتذہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہے،زبیدہ جلال
تربت(آن لائن)وفاقی وزیردفاعی پیدوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ ضلع کیچ کے114 برطرف اساتذہ کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان سے بات ہوئی ہے کہ انھیں ایک موقع دیا جائے جو اساتذہ اپنے تمام شواہد کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں،انکو بحال کرنا چاہئے،جو ابھی ایک لسٹ میں جاری ہوا ہے ان میں کچھ ٹیچرزکے نام شامل نہ کرنا انکے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے۔ مقامی میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی تشکیل شدہ کمیٹی اس معاملے کو دوبارہ دیکھے گی،واقعی انکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یہ بلاوجہ حکومت پر الزام لگایاجارہاہے، جو اساتذہ ملک سے باہر ہیں انھوں نے خود کہا ہے وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے،جو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں وہ مایوس نہ ہوں انکے ساتھ کسی قسم کی امتیازی سلوک نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ انٹرکالج ہوشاپ کالج کے طلباکے بس مسئلہ جلد ہی حل کریں اور ہوشاپ کالج میں وہ تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گے جو بلوچستان کے دیگر کلجز میں مہیا کی گئی ہیں انشااللہ ہوشاپ کو پسماندگی کی دلدل سے نکالیں گے یہاں کے طلباطالبات کو ایجوکیشن کی تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا ملک کیلئے نیک شگون ہے اس سے کسی کو اعتراض نہیں ہونی چایئے اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا امید ہے کہ اپوزیشن بحث میں حصہ لے گا انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کی ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ہے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جتنے اعتراضات ہیں انکو دور کیا گیا ہے ملک کی ترقی کیلئے اپوزیشن کو اپنا کرادار ادا کرنا چایئے اپوزیشن سڑکوں کے بجائے اسمبلی فورم میں بیٹھ کر اپنے مسائل بیان کریں۔
زیبدہ جلال