جاپانی حکومت کا مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کومدد فراہم کرنے پر زور

  جاپانی حکومت کا مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کومدد فراہم کرنے پر زور

  



ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی حکومت کے تنگدستی کے شکار بچوں کو اعانت فراہم کرنے کے ترمیم شدہ رہنما اصولوں میں مالی مشکلات کے شکار خاندانوں کو بلا رکاوٹ مدد فراہم کرنے کے لیے تفصیلی جائزہ لینے پر زور دیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق2014ء میں تشکیل کردہ رہنما اصولوں کا ہر پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔

رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ حکومت بچوں میں تنگدستی کے مسئلے کی حقیقت کو زیادہ بہتر طور پر جانچنے کے لیے وسیع تر اشاریے متعارف کرائے گی۔

مزید : علاقائی