ایس پی کینٹ کاتھانہ قلعہ گجر سنگھ اور گڑھی شاہو کا دورہ

ایس پی کینٹ کاتھانہ قلعہ گجر سنگھ اور گڑھی شاہو کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایس پی کینٹ دوست محمد نے گزشتہ روزتھانہ قلعہ گجر سنگھ اور تھانہ گڑھی شاہو کا دورہ کیا۔ انہوں نے مذکورہ دونوں تھانوں کی حوالات، سی سی ٹی وی کیمروں اور تھانے کے اہلکاروں کی حاضری سمیت ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی غیر قانونی حراست اور تفتیش کے دوران تھرڈ ڈگری کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اختیارات سے تجاوز کرتے پر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

علاقائی -