پولیس کی گاڑیوں کے غلط اور ذاتی استعمال کو روکنے کیلئے ٹرانسپورٹ سافٹ وئیر تیار

پولیس کی گاڑیوں کے غلط اور ذاتی استعمال کو روکنے کیلئے ٹرانسپورٹ سافٹ وئیر ...

  



لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کی گاڑیوں کے غلط اور ذاتی استعمال کو روکنے کے لیے ٹرانسپورٹ سافٹ وئیر تیار، پٹرول کا استعمال اور رپیئرنگ  سمیت تمام معلومات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔پولیس کی جانب سے روزانہ گاڑی کا کتنا استعمال کیا گیا، پٹرول، رپیئرنگ اور آئل چینج سمیت دیگر تمام متعلقہ چیزوں کا اندراج کمپیوٹرائزڈ  ہوگا، ضلعی اور سنٹرلائزڈ مانیٹرنگ کے لیے پنجاب پولیس نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ٹرانسپورٹ سافٹ وئیر تیار کرلیا، جوکہ اگلے ہفتے کام شروع کردے گا۔روزانہ کی بنیاد پر گاڑی سے متعلق تمام معلومات سافٹ وئیر میں فیڈ کی جائیں گی، اس سے پہلے پٹرول کے غلط استعمال ی شکایات موصول ہورہی تھیں جسکی وجہ سے سافٹ وئیر تیار کیا گیا, 2 دسمبر کو تمام اضلاع کیایم ٹی اوزآپریٹرز کو ٹریننگ کے بعد سافٹ وئیر لانچ کردیا جائے گا۔

مزید : علاقائی