سندر میں نامعلوم افرا د کے ہاتھوں نوجوان قتل، لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل 

  سندر میں نامعلوم افرا د کے ہاتھوں نوجوان قتل، لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال ...

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سندر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے 30 سالہ دودھ فروش کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں نجی سوسائٹی کے قریب فٹ پاتھ پر نامعلوم تیس سالہ موٹر سائیکل سوار شخص کی خون میں لت پت لاش دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی  پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی موٹرسائیکل نمبری ایل ای ایم 5783 قبضہ میں لے کر تھانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق مقتول کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے دوران تلاشی اس کے کپڑوں سے کسی قسم کی کوئی قابل شناخت چیز برآمد نہ ہوئی ہے اس کی موٹر سائیکل کی مدد سے ورثاء کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی