سی ٹی کا سرپرائز وزٹ، نامناسب اقدامات پر اظہار ناراضگی

سی ٹی کا سرپرائز وزٹ، نامناسب اقدامات پر اظہار ناراضگی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے مختلف ٹریفک سیکٹرز اورمصروف شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا،سی ٹی او نے ٹریفک سیکٹر ٹھوکر نیاز بیگ کا وزٹ کیا۔ٹریفک سیکٹر ٹھوکر نیاز بیگ میں نامناسب اقدامات پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر اور ٹکٹنگ آفیسرکی سرزنش کی جبکہ وہاں پر موجود عملہ سے شہریوں کے رویہ بارے استفسار کیا،رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر انچارج سیکٹر اور پٹرولنگ آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔

، الرٹ ہوکر ڈیوٹی نہ کرنیوالے متعدد وارڈنزکی سرزنش کرتے ہوئے انہیں وارننگ دی،انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کہ وہ پہلے سلام پھر کلام کے اصولوں کو اپنائیں،خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کام شہریوں کی راہنمائی اور ان کیلئے دوران سفر آسانیاں پیدا کرنا ہے،شکایت پر کوئی اہلکار معافی کا مستحق نہیں ہوگا۔

مزید : علاقائی