ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ قبل ازیں وہ ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ تعینات تھے۔رائے بابر سعید کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ شہریوں کو تھانوں میں انصاف کی بروقت فراہمی بنیادی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اورسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام تروسائل برؤے کار لائیں گے۔لاہور پولیس کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر استوار کر کے سائلین کی دادرسی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہری اپنی شکایات کے حل کیلئے بلا جھجک اْن کے دفتر آسکتے ہیں۔پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر جبکہ شہداء کے اہلخانہ کے لیے سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیحا ت میں شامل ہے۔