کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی،جرائم میں ملوث375ملزم گرفتار 

 کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائی،جرائم میں ملوث375ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) کینٹ ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم میں ملوث375ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کے وارداتوں میں ملوث4 گینگزکے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران23ملزمان کو گرفتار کر کے17پسٹلز،3 رائفلز،2 کلاشنکوف اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے51ملزمان کے قبضہ سے1کلوگرام سے زائدچرس اور270 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 16 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب16اشتہاری مجرمان کو گرفتار جبکہ 56 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،کرایہ داری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر195 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔ 

مزید :

علاقائی -