بنوں،مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق،2 زخمی

  بنوں،مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق،2 زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع آمندی شاہجہان میں مبینہ طور پر قسمت اللہ ولد ولی آیاز خان سکنہ آمندی شاہجہان کو انکے بھائی عمرآیاز خان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے قسمت اللہ کی بیوہ مسماۃ روبینہ بی بی کی رپورٹ پر مبینہ ملزم عمرآیاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی۔بنوں میریان روڈ پر بیت العلوم مدرسہ اخوندخیل کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے 16سالہ عارف الہ ولد جاوید اللہ سکنہ نورڑ جاں بحق ہوگیا جبکہ10سالہ انصاف اللہ ولد نظر علی خان اخونڈ خیل زخمی ہوگئے پولیس نے زخمی کے والد نظر علی کی رپورٹ پر نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔اسی طرح تھانہ وزیر کی حدود میں تنگے پل کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے اور گرنے سے لائق دین ولد قادر خان سکنہ علی خان خیل جاں بحق جبکہ شمیر جان ولد قادر جان سکنہ علی خون خیل زخمی ہوئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر