نوشہرہ پولیس کی کارروائی،3 رُکنی بین الاضلاعی کار لفٹرگروہ گرفتار
پبی (نما ئندہ )نوشہرہ پولیس کی کاروائی۔03 رُکنی بین الاضلاعی کار لفٹرگروہ گرفتار۔ متعدد وارداتوں کا اعتراف۔وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات اور جعلی نمبر پلیٹ برآمد۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔ 22-11-2019 کو محمد کاشف میر ولد گل میر خان نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ سبزی منڈی پبی کے پاس اُس کی کار کھڑی تھی۔جب میں گاڑی کے پاس آیا تو ایک نامعلوم چور میری گاڑی کو سٹارٹ کر رہا تھا۔جسکو میں نے روکا جس پر وہاں پر موجوداُس کے دو ساتھیوں نے مجھ پر حملہ کیا اور اپنے ساتھی کو چھوڑا کر بھاگ گئے۔جس پر تھانہ پبی میں مقدمہ درج کیا گیا۔جبکہ اسی طرح کا ایک وقوعہ تھانہ نوشہرہ کلاں کی حدود میں ڈاکٹر قمر نظیر ولد سید نظیر ساکن آرمر کالونی کیساتھ پیش آیا۔ مختیار خان SHO نوشہرہ کلاں نے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی۔اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے عباس ولد خالد،مسعود ولد صاحبزادہ او ر اشفاق ولد ظاہر شاہ کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دروان ملزمان نے اعتراف جرم کرتے وائے سب اُگل دیا۔ملزمان دیگر اضلاع کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ملزمان کی نشاندہی پر وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات اور جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کرلئے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔