ڈیرہ،ون ویلنگ اور کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

      ڈیرہ،ون ویلنگ اور کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس کا ون ویلنگ اور کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 12گاڑیوں سے کالے شیشے اتار کر2 گاڑیوں سمیت14موٹر سائیکل اور8ون ویلنگ کرنیوالے منچلوں کو گرفتار کرلیا،ون ویلنگ کرنے والے منچلوں نے پولیس اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا، دوران تلاشی منچلے سے منشیات اور اسلحہ برآمد، پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ پر دامان ہوٹل اور کسٹم چیک پوسٹ کے قریب منچلوں کی جانب سے موٹر سائیکل ریس اور ون وینلگ کی شکایات پر تھانہ گومل یونیورسڑی نے ون ویلنگ اور گاڑیوں پر کالے شیشوں کے استعمال کی آڑ میں غیر اخلاقی کاروائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12گاڑیوں سے سے کالے شیشے اتارے جبکہ کاروائیوں کے دوران 2گاڑیوں کو قبضے میں بھی لیا گیا ادھر موٹر سائیکل ریس اور ون وینلگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک منچلے نے پولیس اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا۔ پولیس نے مذکورہ نوجوانم سے دوران تلاشی 50گرام چرس اور پسٹل برامد کرکے گرفتار کرلیا اسی طرح موٹر سائیکل ریس اور ون وینلگ کرنے والے دیگر آٹھ نوجوانوں کو گرتار کرکے پولیس نے14موٹر سائیکل قبضے میں لئے، پولیس نے ان نوجوانوں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر