ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں آوارہ کتوں کی ویکسین ناپید،مریض در بدر

  ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں آوارہ کتوں کی ویکسین ناپید،مریض در بدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید، مریض ویکسین کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،وفاقی وزیر سردارعلی امین گنڈہ پور اور ضلعی انتظامیہ سے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی انٹی ریبیز ویکسین کی فوری فراہمی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں کتے کے کاٹے کی ویکسین گزشتہ کئی ماہ سے ناپید ہے اور یہ ویکیسن سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں بھی دستیاب نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مریض ویکسین کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب شہر بھر میں آورہ کتوں کی تلفی کیلئے مناسب اقدامات نہ ہونے سے آئے روز کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہونے سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ عوامی۔ تجارتی اور سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتالوں میں کتوں کے کاٹے کی انٹی ریبیز ویکسین کی بڑی مقدار میں فراہم کی جائے اور انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات کا تدارک یقینی بنایا جائے۔