سابق ایم پی اے مولانا حماد اللہ فاروق وفات پاگئے
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام ڈیرہ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابقہ تحصیل امیر اور مولانا حماد اللہ فاروق طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دیرینہ ساتھی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی و جے یوا آئی کے سابقہ تحصیل امیر اور مولانا حماد اللہ فاروق طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ مولانا حماد اللہ فاروق2016 میں قاتلانہ حملے میں جوانسالہ بیٹے سمیت زخمی ہوئے تھے اور ان کا بیٹا گزشتہ سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا تھا اور مولانا حماد اللہ فاروقی کمر میں گولی لگنے سے معذوری کا شکار اور زیر علاج تھے، گزشتہ روز طویل علالت کے بعد مولانا حماد اللہ فاروق خالق حقیقی سے جاملے۔مولانا حماد اللہ فاروق مرکزی جامعہ عید گاہ کلاں کے مہتمم بھی تھے۔