جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام تین ملزمان گرفتار
پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے چنگ چی کے ذریعے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے20ہزار ر جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی جبکہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی چنگ چی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع خیبر کی جانب سے جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان مروت دیگر نفری پولیس کے ہمراہ انڈسٹریل روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک چینگ چی میں تین مشکوک افراد کو کو روک کر تلاشی لینے پران کے قبضے سے 20 ہزارروپے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرکے ملزمان عتیق ولد ودان شیر، حنیف ولد سید عالم، شبیر احمد ولد رضا خان ساکنان تاج آباد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، پولیس نے تینوں ملزمان اور چینگ چی گاڑی کو تھانہ حیات آباد منتقل کر دیا،جہاں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی