پی پی لائرز فورم نے پارٹی کا 52 واں یوم تاسیس منایا
پشاور (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی لائزر فورم نے پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس پشاور ہائی کورٹ بارمیں جوش خروش سے منایا گیا جسکی سربراہی ایکٹنگ صد گلاب شاہ،جی ایس جمیل قمر ایڈوکیٹ اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اویس خان ایڈوکیٹ نے کی جبکہ اس موقع پر کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔یو م تاسیس کے موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کے قربانیوں پر روشنی ڈا الی گئی کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں اور ملک میں جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک و قوم کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم تقریب میں پارٹی کو درپیش چیلنجز اور منشور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔