پشاور میں ڈی آرسی کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے، محمد شعیب

پشاور میں ڈی آرسی کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے، محمد شعیب

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کی روایات اور رسم و رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی آر سی مراکز قائم کئے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں، پشاور سٹی میں قائم ڈی آر سی کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے جس کے ذریعے اب تک لاتعداد تنازعات کو خوش اصلوبی اور فریقین کی باہمی رضا مندی سے حل کیا گیا ہے، عوام کا کثیر تعداد میں اپنے مسائل کے حل کی خاطر ڈی آر سی مراکز سے رجوع کرنا ڈی آر سی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی محمد شعیب نے سٹی ڈی آر سی ممبران سے خصوصی ملاقات کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب نے گزشتہ روز تھانہ گلبہار میں قائم سٹی ڈی آر سی ممبران کیساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، اس موقع پر مس روبینہ، مس ثمینہ، محریاب ایڈوکیٹ، انور خان، کامران الہٰی اور پولیس افسران نے شرکت کی، اس موقع پر مختلف امور سمیت ڈی آر سی کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور تنازعات کے پرامن حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ اب تک حل ہونے والے تنازعات کو بھی زیر بحث لایا گیا جس پر ایس پی سٹی نے ڈی آر سی ممبران کی کوششوں کو بھر پور سراہا، انہوں نے ڈی آر سی کی افادیت و اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کے ذریعے مظلوم عوام کو سستے انصاف کی فراہمی قابل ستائش عمل ہے جس کو مزید علاقوں تک توسیع دی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی گلبہار کے قیام کی وجہ سائلین کوان کی دہلیز پر سستا اور فوری انصاف میسر ہوا ہے جو لائق تحسین عمل ہے جس کی وجہ سے تھانوں پر بھی بوجھ کم ہوا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر