سازشی عناصر تحریکیں چلا کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،حلیم عادل
کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود یرغمال ہوچکے ہیں،چندہ لے کر مارچ اور دھرنے دے رہے ہیں ان کو ساری خامیوں عمران خان کی حکومت میں دکھائی دے رہی ہیں،پیپلزپارٹی نواز لیگ کے ادوارمیں ان کو خامیوں کیوں نظر نہیں آئیں تھی؟ مولانا جب حکومت میں ہوتے ہیں سب ٹھیک کا ترانا سناتے ہیں جب مراعات چھن جائیں تو دیوانہ بن جاتے ہیں‘ پاکستان کی حکومت وقت مضبوط ہاتھو ں میں جس کے خلاف سازشی عناصر تحریکیں چلا کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت وفاقی حکومت عوا م کے تمام مسائل حل کرنے میں کامیاب ہورہی ہے‘ جلد مخالفین کے منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت میں پیپلزپارٹی کی کرپشن جاری ہے۔ کئی محکموں کے کاموں کی مد میں ایک روپیہ بھی خر چ نہیں کیا گیا۔ سندھ کے وزراء پر نیب کا خوف طاری ہوچکا ہے جن کاموں میں کمیشن نظر نہیں آتی ان کاموں پر کوئی دھیان نہیں دیا جاتا ہے۔ سندھ کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
حلیم عادل